پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز سکواش:سعدیہ گل چیمپپئن بن گئیں
بوائز انڈر15کا ٹائٹل حزیفہ شاہد کے نام، انڈر13میں راحیل وکٹر اور انڈر9میں آبان خان فاتح رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( محمد حماد ) ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا،بوائز انڈر15میں حزیفہ شاہد،انڈر13میں راحیل وکٹراور انڈر9 میں آبان خان چیمپئن بن گئے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یو ایس قونصل جنرل اسکاٹ اربوم تھے جنہوں نے مہمان اعزازی سکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائرکٹر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔
پی ایس ایف جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پرسندھ سکواش ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز تمام کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے۔
سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق ویمنز کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے سندھ کی دامیہ خان کو 11-8،11-5اور11-6سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا،بوائز انڈر15 کافائنل سندھ کے حزیفہ شاہد نے کے پی کے دانش سکندر کو سخت مقابلے کے بعد3-2سے شکست دے کر جیتا۔
ان کی جیت کا اسکور 6-11،13-11،11-4،11-6اور11-2رہا۔ بوائز انڈر13کے فائنل میں ٹاپ سیڈ سندھ کے راحیل وکٹرنے کے پی کے فہد خان کو 3-1سے زیر کرکے ٹرافی اٹھائی۔
انہوں نے 11-9،12-10،11-6اور11-3سے فائنل جیتا۔بوائز انڈر9کے فائنل میں نمبر دو سیڈسندھ کے آبان خا ن نے ٹاپ سیڈایم بن نسیم کو 11-8،6-11،11-6اور12-10سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹر پر خاتون کو ’شادی کا جھانسہ‘ دیکر زیادتی کا الزام عائد