تھو ڑی سی جو زیا دہ پی لی ہے۔۔نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا۔۔ویڈیو وا ئرل

Jun 29, 2021 | 17:36:PM
تھو ڑی سی جو زیا دہ پی لی ہے۔۔نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نشہ چا ہے شر اب کا ہو یا کسی او ر چیز کا یہ بڑے بڑوں کو ہو ش سے بیگا نہ کر دیتا ہے۔اس سے دو ر رہنا ہی بہتر ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’تھوڑی زیادہ پی لی یار ‘ کے کیپشن کے ساتھ ڈالا گیا ہے۔

ویڈیو دولہا کی دلہن کو ہار پہنانے کے وقت کی ہے جس میں نشے میں دھت دولہا سٹیج پر دلہن کو ہار پہنانے کی رسم کے لیے موجود ہے۔ دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

عین اسی لمحے دولہا کی بیک سا ئیڈ میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے ۔ دولہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر سٹیج پر گرپڑتا ہے۔اسی لئے کہتے ہیں کہ نشہ ایک علت اور بہت بڑی لعنت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی نامور فلمسٹارز شرمناک کام کرتے رنگے ہا تھوں گرفتار