شراب اورنشہ عام۔۔سنجے دت کی بہن نے اہم راز فاش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے بھائی کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو وہ اسے اپنے روم لے جاتا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلا تھا اور خاص طور پر ہماری ماں نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:رخصتی کے وقت دلہا گرفتار۔۔وجہ جان کر سب حیران۔۔
اداکار کی بہن نمرتا دت نے کتاب میں ہم جنسی پرستی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت جب جوانی میں تھا تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھی ’’سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے، کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں‘‘؟دونوں اکثر کمرے میں اکیلے رہتے تھے اور کافی دیر تک کمرہ بند رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا ویڈیو پیغام جاری۔۔سب کچھ بتا دیا