کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے، حافظ نعیم

Jul 29, 2025 | 15:47:PM
کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے، حافظ نعیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ  کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں،سرکاری سکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جس میں سے صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گلبرگ میں تعلیمی کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے جو بہت اچھا اقدام ہے، اس کارڈ کو پورے کراچی میں پھیلانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔