انتظار کی گھڑی ختم، ’آنر‘ نے اپنا مڈ رینج فون’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا

Jul 29, 2023 | 15:20:PM
انتظار کی گھڑی ختم، ’آنر‘ نے اپنا مڈ رینج فون’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا
کیپشن: آنر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چینی اسمارٹ موبائل کمپنی ’آنر‘ کا لمبے عرصے بعد اپنا مڈ رینج فون ’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا گیا ہے جسے مہنگائی کے اس دور میں معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

آنر ایکس اے  6  کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم، میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 کی چپ اور اوکٹاکور کے سی پی یو میں پیش کیا گیا ہے۔یہ 6.56 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اس کے اسکرین ریشو کو بہتر بناکر اس میں ڈیجیٹل کلرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔بیک کیمرہ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:دنیا کے وہ شہر جہاں آپ بہترین زندگی گزار سکتے ہیں؟

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا  ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کےہیں لیکن ان کے سینسر اور فیچر پر بھی اپ گریڈ کردیے گئے ہیں۔فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہےاور اسکے علاوہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں مختلف سیکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں۔

اس کی بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو  یہ 5200 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری اور 22 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون کی میموری 4 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے تاہم امکان ہے کہ اسے دیگر ماڈلز میں بھی اتنی میموری  پیش کی جائے گی۔

آنر ایکس اے  6 کو  صرف برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اگر اسکی قیمت کی بات کی جائے تو یہ صرف  پاکستانی 47 ہزار روپےکا ہے۔امکانات کے مطابق فون  کو جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں متعارف کروایا جائیگا۔