اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات چوری

Jan 29, 2026 | 09:04:AM
 اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع دُکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق  چور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں رکھی 233 کلو افیون، 37 کلو چرس چرا کر فرار ہوگئے۔

چوری ہونے والی منشیات مختلف چھاپوں میں لیویز نے پکڑی تھی اور اس منشیات کے حوالے سے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مصروف شاہراہ پر چلتی گاڑی سے بچہ گرنے کی ویڈیو وائرل، ماں گرفتار