پاکستانی اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ریلیز ہونے کیلئے تیار

Jan 29, 2024 | 23:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی اداکار عمران عباس کی امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ ریلیز ہونے کے لئے تیار ہو گئی۔

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی بھی امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلم تیار ہو گئی، فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ 16 فروری کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں بھارتی اداکارہ سیمی چاہل اور عمران عباس نے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ پولیس سٹیشن پہنچ گئیں، آخر وجہ کیا بنی؟

فلم کی عکسبندی لندن میں کی گئی، فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے خریدیں ہیں۔