لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ تھانہ مستی گیٹ دیکھنے پہنچ گئیں

Jan 29, 2024 | 18:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ مغلیہ دور کے فنِ تعمیر پر بنائے گئے تھانہ مستی کو دیکھنے پہنچ گئیں، ایس ایچ او مستی گیٹ اسلم شفیع نے تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، گلوکارہ نے تھانوں کو بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا تھانہ مستی گیٹ کا دورہ کیا، نئے تعمیر ہونے والے تھانے کو دیکھا اور وہاں کا ماحول دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں، مستی گیٹ تھانے کے نئے ڈیزائن اور راہداری کو بھی پسند کیا جو مغلیہ انداز میں تعمیر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی ٹی وی کے اینکر کا اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد،تصاویر سامنے آگئیں،مقدمہ درج

ایس ایچ او مستی گیٹ اسلم شفیع نے آئمہ بیگ کو تھانے کی تاریخ پر بریفنگ بھی دی، گلوکارہ نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تھانوں کو اچھا بنانے کے اقدام کو بھی سراہا۔