چودھری پرویز الٰہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

Jan 29, 2024 | 14:33:PM
چودھری پرویز الٰہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی ‘الاٹ ، پی ٹی آئی صدر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ  نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے ، عدالتی نوٹس میں الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کیا گیا ہے ، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواستگزار پی پی 32سے الیکشن لڑ رہا ہے ،سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے لیکن  انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جارہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی امیدوار صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار