فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کو پولینڈ کے ہاتھوں بھی شکست

Jan 29, 2024 | 13:22:PM
فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کو پولینڈ کے ہاتھوں بھی شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈکپ  میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں شکست ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق  فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو آٹھ سات سے ہرا دیا۔

عمان کے شہر مسقط میں جاری ایونٹ میں ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اور پولینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، پہلے کوارٹر میں فاتح ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ بروم کی ہار پر تماشائیوں کی لڑائی، گراؤنڈ کو میدان جنگ بنا دیا

 دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور ایک ایک گول کیا، میچ کے اختتام پر یہی ایک گول کا فرق برقرار رہا، پولش ٹیم کو ایک آٹھ سات کی فتح ملی۔