’’گا میرے من وا گاتا جا رے‘‘ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی نئی ویڈیو وائرل

Jan 29, 2022 | 22:29:PM
ملتان، سلطانز، فاسٹ بالر، شاہنواز دھانی
کیپشن: ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کےقومی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے گلوکاری  کرکے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ دھانی کی نئی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے  آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ بالر شاہنواز دھانی بڑے خوش ہو کر اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ پی ایس ایل کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شاہنواز دھانی کی میٹھی آواز سے آپ کی فِیڈ کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو پر کافی دلچسپ کمنٹس دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پڑید کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی