پوشپا فلم کے گانے پر ایئر ہوسٹس کادلکش ڈانس۔۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

Jan 29, 2022 | 09:55:AM
ایئر ہوسٹس ، ڈانس
کیپشن: ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پرکچھ عرصے سے اللو ارجن کی فلم پوشپا کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔اس فلم نے سوشل میڈیا صارفین کی بہت توجہ حاصل کرلی ہے ۔لوگ اس فلم کے گانوں میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس فلم کا گانا سامے سامے اس وقت مقبول ترین گانوں میں شامل ہوچکا ۔
یہ بھی پڑھیں:شہناز گل کا آج یوم پیدائش ۔گزشتہ سال سدھارتھ کیساتھ منائی گئی سالگرہ کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز ایک ایئر ہوسٹس نے اس گانے پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس ساو¿تھ انڈین لباس پہنے ڈانس کررہی ہیں ۔لباس کے ساتھ میچ کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کا میک اپ کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین ان کے ڈانس کے ساتھ ساتھ ان کے لباس کو بھی کافی پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈانس کررہی لڑکی کا نام آیات عرف آفرین ہے۔


ویڈیو ایئر ہوسٹس کے ساتھی نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کی تھی۔ جس کے بعد اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے - اور اس گانے کے لیے بہت سی درخواستیں۔
یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کو کیا ہو گیا۔۔انٹرنیٹ پر نیا روپ۔۔صارفین دنگ رہ گئے