شہناز گل کا آج یوم پیدائش ۔گزشتہ سال سدھارتھ  کیساتھ  منائی گئی سالگرہ کی ویڈیو  وائرل

Jan 27, 2022 | 22:35:PM
سدھارتھ ،شکلا ،دوست ، شہناز گل
کیپشن: سدھارتھ شکلا دوست کے ہمراہ شہناز گل کو سوئمنگ پول میں پھینک رہے ہیں(ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بگ باس 13 فیم شہناز گل آج اپنے خاص قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد  اپنی پہلی سالگرہ  منا رہی ہیں۔  ان کے مداح اس موقع پر شہناز کو  دعاؤں اور مبارکباد سے نواز  رہے ہیں۔ سدھارتھ کی موت کے بعد شہناز پوری طرح صدمے میں جاچکی تھیں لیکن اب وہ دھیرے دھیرے خود کو سنبھالتی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ سڈناز 'SidNaaz' کے مداح آج بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ یاد کرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کی  پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہناز گل گزشتہ سال27 برس کی تھیں جب انہوں نے اپنا جنم دن  سدھارتھ کے ساتھ منایا تھا۔ شہناز کے برتھ ڈے کے موقع پر بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا  اور ان کی ماں ریتا شکلا  بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شہناز کے اور سدھارتھ شکلا کے دوستوں نے مل کر آدھی رات کو بیحد خاص انداز میں شہناز کا یوم پیدائش منایا تھا۔ اپنے یوم پیدائش بھرپور طریقے سے منانے کی کچھ ویڈیو شہناز گل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جس میں وہ سدھارتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا اور ایک دوست شہناز کو  سوئمنگ پول میں پھینک دیتے ہیں۔ پول میں جاتے ہی شہناز گل ہنسنے لگ جاتی ہیں اور پھر اس واقعے کو انجوائے کرتی نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ پول میں سوئمنگ کرنے لگتی ہیں۔ شہناز کے یوم پیدائش سلیبریشن کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر خوب وائر ہو رہا ہے۔ دراصل شہناز نے ایک ہوٹل میں اپنا یوم پیدائش منایا تھا جہاں سدھارتھ کے علاوہ ان کے کچھ خاص دوست بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ  سدھارتھ اور شہناز کو ان کے مداح پیار سے 'سڈناز' کہتے ہیں لیکن گزشتہ سال دو ستمبر کو اچانک سدھارتھ اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت نے پوری اینٹرٹینمنٹ کی دنیا اور ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سدھارتھ کے آخری دنوں میں بھی شہناز ان کے ساتھ تھیں۔ شہناز کی گزشتہ سال کی یہ ویڈیو آج بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں خوشی اور غم کے آنسو لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت میں اندھا ہونا نقصان دہ مگر کبھی کبھی منافع بخش بھی۔۔ کیٹ ولسن کی سٹوری ضرور پڑھیں