نورا فتیحی کو کیا ہو گیا۔۔انٹرنیٹ پر نیا روپ۔۔صارفین دنگ رہ گئے

Jan 27, 2022 | 18:10:PM
بھارتی، اداکارہ، ماڈل ، رقاصہ، نورا فتحی
کیپشن: بھارتی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ نورا فتحی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ نورا فتیحی نے انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، اداکارہ کا روایتی لباس میں نیا روپ سامنے آیا ہے اور  جو وہ عام طور پر پہننے کے لئے پسند کرتی ہیں اس کے بالکل برعکس لباس پہنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نورا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ کلکس پوسٹ کئے ہیں جن میں انہیں روایتی سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا اپ ڈیٹ کے لئے سادگی اپناتے ہوئے اپنے سر پر 'دوپٹہ' (اسکارف) بھی باندھا، جس سے سوشل میڈیا صارفین کی بھنویں بلند ہوئیں۔مشہور سٹار کو سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جس کے اوپر بہت ہی معمولی کڑھائی ہے کیونکہ نورا کیمرے کی طرف عاجزی اور شرم کے اظہار کے ساتھ پوز  کر رہی ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین نے کمنٹ سیکشن میں یہ بتانا یقینی بنایا ہے کہ نورا فتیحی کا یہ روپ بالکل نیا ہے کیونکہ بھارت کی مشہور شخصیت زیادہ تر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بولڈ نظر آتی ہیں۔صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ نورا فتیحی اس مخصوص لباس میں کس طرح مکمل خاتون نظر آ رہی ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر اکثر اس روپ میں ایسے ہی سامنے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا  کیسز میں اضافہ۔۔ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

 


 
 
 
Open in