انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ۔۔افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔۔کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو وائرل

Jan 29, 2022 | 00:05:AM
افغان، کھلاڑی ،جیت، رقص
کیپشن: افغان کھلاڑی جیت کے بعد رقص کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کےافغانستان کی انڈر 19 کی  ٹیم جیت کی خوشی میں گراؤنڈ میں رقص کر رہی ہے۔افغان نوجوان کرکٹر نے لال رنگ کی کٹ پہنی ہوئی ہے اور  گول دائرہ بنا کر روایتی رقص کرتے ہوئے جھوم رہے ہیں۔ 

افغانستان کے گیند بازوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں سپر لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے معمولی 134رنز کا دفاع کیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سری لنکاجس نے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا، وہ افغانستان کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:میرے کپڑے میری مرضی۔۔کسی کی کوئی پرواہ نہیں۔۔ٹک ٹاکر پھٹ پڑیں