سات سال بعد قومی اسمبلی آمد پر عمران خان نے نواز شریف کا پیچھا نہ چھوڑا،بانی پی ٹی آئی کے ماسک سے حملہ

Feb 29, 2024 | 15:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سات سال بعد قومی اسمبلی آمد پر عمران خان نے نواز شریف کا پیچھا نہ چھوڑا،مسلم لیگ ن  کے قائد  نواز شریف پر عمران خان کا ماسک پھینک دیا، ویڈیو  بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین نےحلف اٹھایا ، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا، لیگی ارکان کی جانب سے نواز شریف کی آمد پر ان کے لئے نعرے بھی لگائے گئے۔اجلاس میں ’دیکھو،دیکھو کون آیا،شیر آیا،شیر آیا‘کے نعرے لگائے گئے۔

اجلاس کے بعد اسمبلی میں نواز شریف کی گفتگو کے دوران  کسی رکن نے نواز شریف کی جانب عمران خان کے ماسک سے حملہ کردیا، جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آگے پیچھے کھڑے رہنماؤں سے گفتگو  کر رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران اسمبلی میں کھڑے نعرے لگاتے ارکان کی جانب سے عمران خان کے چہرے والا ماسک انکی طرف پھینکا جاتا ہے ، لیکن وہ کوئی بھی تاثر دیئے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس،کئی اراکین عمران خان کا ماسک پہن کر پہنچ گئے

 خیال رہے  کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما  شیر افضل مروت اور علی محمد خان سمیت کئی اراکین نےعمران خان  کے چہرے کا ماسک پہن کر پہنچے تھے۔