نابینا قلی کی وائرل ویڈیو پر وزیرریلوے کا نوٹس،بڑا اعلان

Dec 29, 2025 | 20:59:PM
نابینا قلی کی وائرل ویڈیو پر وزیرریلوے کا نوٹس،بڑا اعلان
کیپشن: نابینا قلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر تعینات نابینا قلی اکبر علی جمالی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

 وفاقی وزیر حنیف عباسی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے نابینا قلی کی آنکھوں کے ممکنہ علاج کیلئے اپنی جیب سے مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست اپنے محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اکبر علی جمالی کو وزارت ریلوے میں ملاقات کے لیے بھی مدعو کیا ہے جہاں وہ خود ان کی مالی امداد اور بیٹے کی ملازمت کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔

یاد رہے اکبر علی جمالی گزشتہ کئی برسوں سے اپنی کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھا کر روزی روٹی کما رہے تھے جس کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش برسانے والا طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ، ہر طرف جل تھل ہو گیا