برطانیہ میں رواں برس 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے، برٹش جیولوجیکل رپورٹ

Dec 29, 2025 | 18:37:PM
برطانیہ میں رواں برس 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے، برٹش جیولوجیکل رپورٹ
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برٹش جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں رواں برس 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے۔ دو بڑے زلزلے 20 اکتوبر کو سکاٹ لینڈ کے علاقوں لاخ لیون اور کنروس میں آئے ۔

رپورٹ کے مطابق  18 دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے۔زلزلے کے بڑے جھٹکے کی شدت 3.7 اور 3.6 تھی۔ اکتوبر سے دسمبر کے درمیان لاخ لیون میں 34 زلزلے محسوس کئےگئے۔ لنکا شائر میں دسمبر میں دو معمولی زلزلے آئے، جن کی شدت 2.5 تھی۔ 

برطانیہ میں سال بھر میں 200 سے 300 زلزلے آتے ہیں جو 20 سے 30 لوگ ہی محسوس کر پاتے ہیں۔رواں برس 1,320 افراد نے زلزلوں کو محسوس کرکے اس کی اطلاع دی۔ برطانیہ بھر میں 80 مانیٹرنگ سٹیشنوں کے ذریعے زلزلوں کو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون کرکٹر نے میچ کے دوران گالی دیدی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل