لاہور سے ن لیگ کے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کی لسٹ سامنے آگئی 

Dec 29, 2023 | 23:08:PM
لاہور سے ن لیگ کے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کی لسٹ سامنے آگئی 
کیپشن: ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست شارٹ لسٹ کی جارہی ہے، ابھی تک بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حتمی امیدواروں کا اعلان نہیں ہو سکا، تاہم لاہور سے ن لیگ کے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کی لسٹ سامنے آگئی ۔
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے ملک ریاض ، عابد خان ، سید حشمت شاہ ، چودھری واحد احمد ،سعد ریاض ، عظیم یاسین ، غزالی سلیم بٹ ، سردار ایاز صادق ، عطااللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ، میاں مرغوب کے نام زیر غور ہیں،این اے 118 سے حمزہ شہبازن لیگ کے امیدوار ہیں ،این اے 119 سے مریم نواز اور علی پرویز ملک امیدوار ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے سہیل شوکت بٹ ، ہمایوں شوکت بٹ ، علیم مجید اعوان ، خواجہ سعد رفیق ، عطااللہ تارڑ متوقع امیدوار ہیں ،جبکہ این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق ، سردار علی ایاز صادق اور خرم روحیل اصغربھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔
این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق ن لیگ کے امیدوار ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 123 سے شہباز شریف ن لیگ کے امیدوار ہیں،این سے 124 سے رانا مبشر اقبال ،این اے 125 سے ملک افضل کھوکھر اوراین اے 126 سے ملک سیف کھوکر ن لیگ کے امیدوار ہیں ۔
این اے 127 سے چودھری نصیر احمد بھٹہ، وحید عالم خان ، عطااللہ تارڑ ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، اعجاز چودھری پی ٹی آئی ،اور لطیف کھوسہ امیدوار ہیں،این اے 128 سے خواجہ احمد حسان اور حافظ نعمان ،این اے 129 سے مہر اشتیاق اور رانا مشہود ،این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد نواز شریف اور بلال یاسین امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق