وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ

Dec 29, 2022 | 16:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کے ہمراہ گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ہسپتال میں نئی سپیشلٹیز اور جدید سہولیات اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ڈاکٹر آصف اسحاق، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی،  پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر امیر افضل، پروفیسر ماہ جبین مسعود اور ڈاکٹر سخاوت سمیت ڈاکٹرز اور نرسز بھی موجود تھے۔

پروفیسر محمود ایاز اور باقی شرکاء نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تمام شعبوں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور لواحقین سے علاج معالجے بارے میں پوچھا۔

ایم ایس ڈاکٹر آصف اسحاق نے شرکاء کو ہسپتال کی کارکردگی اور پیشنٹ ڈلیوری سسٹم پر بریفنگ دی اور جدید سہولیات اور زیر تربیت ڈاکٹرز کے حوالے سے بریف کیا اور کچھ گزارشات پیش کیں۔

اس موقع پر سال بھر بہترین خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ملازمین کو ایوارڈز دیے گئے۔