پیپلز پارٹی برطانیہ کی بینظیر شہید کی برسی پرزوم کا نفرنس، یوسف رضا گیلانی ،اہم شخصیات کی شر کت

Dec 29, 2020 | 20:01:PM
پیپلز پارٹی برطانیہ کی بینظیر شہید کی برسی پرزوم کا نفرنس، یوسف رضا گیلانی ،اہم شخصیات کی شر کت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی13 ویں برسی کے موقع پر انٹرنیشنل زوم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ، امریکہ ،ہالینڈ ،کینیڈا، گلف، جاپان اور باقی دنیا بھر سے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ایم این اے شاہدہ رحمانی، سینیٹر سسی پلیجو ،سینیٹر گیان چند، پروفیسر این ڈی خان، عمران دھامرہ اور شکیل ایرانی نے شرکت کی۔ برطانیہ سے خواتین ونگ کی صدر انجم جرال، جنرل سیکریٹری سمعیہ علی انفارمیشن سیکریٹری امبر اعجاز پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوھمروی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمر میمن ،نائب صدر ندیم قیصر، چیئرمین کشمیر کمیٹی خورشید بخاری، گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکریٹری راجہ افتخار ،مہربان ملک شبیر رضا، پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے خاقان مرزا ،جنرل سیکریٹری ایسٹ لندن یونس آفریدی نے شرکت کی جبکہ جرمنی سے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف چاند، ہالینڈ سے کرامت چوہدری، جاپان کے صدر شاہد مجید نعیم آرائیں ،گلف سے جناب فیاض وردیک، کینیڈا سے حنیف بلوچ، امریکہ سے سابق سینیٹر ڈاکٹر اکبر خواجہ نے شرکت کی۔جس کے دورا ن شر کا ءنے بی بی شہید کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔