کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی !!!

Dec 29, 2020 | 14:16:PM
 کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیا وائرس پاکستان  بھی پہنچ گیا، برطانیہ سے آنے والے 3 مسافروں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔


محکمہ صحت   سندھ کے مطابق برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،ان 6 میں سے 3 میں نیا کورونا وائرس پایا گیا، ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ 

 واضح رہے کہ  نیا وائرس پہلے کے مقابلے تیزی سے پھیلنے کے سبب70 فیصد  زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے وائرس کو بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے جو برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے یہ وائرس پرانے وائرس سے زیادہ مہلک ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کی نئی قسم کے 6 مریض سامنے آئے ہیں، جو حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے۔