سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں پولیو مہم مؤخر

Aug 29, 2025 | 22:56:PM
سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں پولیو مہم مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینئر نے پولیو مہم مؤخر کرنے کی تصدیق کر دی۔

این ای او سی کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں پولیو مہم یکم ستمبر سے شیڈول ہوگی، مہم کے دوران پولیو ٹیم جب آپ کے دروازے پر آئے تو تعاون کریں۔

والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی۔

نیشنل ای او سی نے پولیو مہم مؤخر ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈی جی خان میں کوئی پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق راجن پور، رحیم یار خان میں مہم شیڈول کے مطابق ہوگی، ملک کے دیگر حصوں میں پولیو مہم یکم ستمبر سے بمطابق مقررہ شیڈول شروع ہوگی۔

مہم کے دوران پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے تو تعاون کریں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار