پہلا ون ڈے :سری لنکا کا زمبابوے کو فتح کے لیے 299رنز کا ہدف
سورس: cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سری لنکا نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو فتح کے لیے 299رنز کا ہدف دے دیا، اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا نے 92 گیندوں پر 76رنز بنائے جس میں 12چوکے شامل تھے۔ مادوشکےب بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔
کوشل مینڈس نے 63گیندوں پر 38سکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے، سدیرا نے 40گیندوں پر 35سکور کیے ، جس میں 5چوکے شامل تھے۔
لیانگے نے 47گیندوں پر 70رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 6چوکے شامل تھے ، کمینڈو مینڈس نے 36گیندوں پر 57رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے 2، بلیسنگ ،ٹریور، سکندر رضا اور سین ولیمز نے 1-1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار