چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ 

Aug 29, 2023 | 22:05:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: اٹک جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ کیا گیا،وزارت قانون نے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سماعت کریں گے،وزارت قانون نے کل کیلئے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 30 اگست کو جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیاہے،وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ، وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ٹرائل کیلئے خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ، سعود شکیل، وسیم جونیئر، فہیم اشرف کی چھٹی، کون کون شامل؟ اہم خبر آگئی