جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم

Aug 29, 2023 | 19:23:PM
جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
کیپشن: بابر اعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ سری لنکا میں افغانستان کیخلاف سیریز اچھی رہی، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کئے ، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی، تمام تر مسائل کے باوجود فوکس کرکٹ پر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر