طالبان کمانڈرملا ہیبت اللہ اخوندزادہ قندھار پہنچ گئے

Aug 29, 2021 | 18:57:PM
طالبان کمانڈرملا ہیبت اللہ اخوندزادہ قندھار پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان کمانڈرملا ہیبت اللہ اخوندزادہ قندھار پہنچ گئے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان اردو کی خبر کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ چار روز سے قندھار میں ہیں اور طالبان رہنما ؤں سے افغانستان کی صورتحال اور مستقبل کے نظام کے قیام کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کمانڈر ہیبت اللہ اخونزادہ 2016 سے طالبان کی سربراہی کر رہے ہیں۔تنظیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ہیبت اللہ اخونزادہ کو جہادی تحریک کو یکجا کرنے کا بڑا چیلنج سونپا گیا تھا جو طاقت کی تلخ جدوجہد کے دوران مختصر طور پر منقسم ہوگئی تھی۔یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب اس گروہ کو پے درپے ضربیں لگیں، ہیبت اللہ اخونزادہ کے پیشرو کا قتل اور یہ انکشاف کہ تحریک کے رہنماو¿ں نے طالبان کے بانی ملا عمر کی موت کو پوشیدہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں۔افغانستان۔۔۔ کابل میں ایک اور دھماکہ