ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئےاچھی خبر !پرفارمنس الاونس میں بڑے اضافے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت ) ایف بی آر ان لینڈ ریوینیو ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے،اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
اضافے کا اطلاق نان گزٹڈ ملازمین اور افسران دونوں پر ہو گا،پرفارمنس الاؤنس کی مد میں سالانہ 18 سے 24 اضافی تنخواہیں ملیں گی ۔
پرفارمنس الاؤنس ٹیکس وصولیوں، انفورسمنٹ اور ٹیکس نیٹ میں اضافے سمیت دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ملے گا۔
خیال رہے کہ ملازمین کی جانب سے پرفامنس الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کیاجا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2026 اسمبلی میں بحث کے لئے پیش کر دیا گیا