بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل

Apr 29, 2026 | 10:36:AM
بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) بجلی بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پانے کے لیے گیس کی سپلائی بجلی کے شعبے (پاور سیکٹر) کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جانے والی 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معطل کر دی گئی ہے، جس کے بعد پاور سیکٹر کے لیے گیس کا کوٹہ 108 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 150 ایم ایم سی ایف ڈی کر دیا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ترقیاتی انقلاب؟تاریخی مالی پیکیج نے سب کو حیران کر دیا

اس اضافے کے باوجود، پاور سیکٹر کو بدستور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان  کے تحت گھریلو صارفین کو اوقاتِ طعام کے دوران گیس کی فراہمی میں ترجیح ملے گی۔