ایشوریہ رائے کی نئی فلم نےباکس آفس پردھوم مچا دی

Apr 29, 2023 | 18:01:PM
ایشوریہ رائے کی نئی فلم نےباکس آفس پردھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وود کی معروف خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم" پونیئن سیلون 2 "نے ریلیز کے پہلے  دن ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کے  معروف فلمساز مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "پونیئن سیلون 2" کو بھارتی سنیما گھروں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اس کی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر زبردست اوپننگ ہوئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن تمام زبانوں میں تقریباً 33-35 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے کے قریب تھی۔پوننین سیلون میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آرہی ہیں ایشوریہ کی شاندار اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مانی رتنم کی اس فلم کی کہانی 10ویں صدی عیسوی میں ہندستان کی سب سے بڑی ریاست شمار ہونے والی چولا سلطنت کے گرد گھومتی ہے ایشوریہ نے جس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کے پہلے حصے' پونیئن سیلون 1" نے بھی دنیا بھر سے ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔