بلاول کی کاوشیں رنگ لے آئیں، خنجراب بارڈر پر سرحدی تجارت کا دوبارہ آغازہو گیا

Apr 29, 2023 | 11:49:AM
بلاول کی کاوشیں رنگ لے آئیں، خنجراب بارڈر پر سرحدی تجارت کا دوبارہ آغازہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، خنجراب بارڈر پر سرحدی تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی حکومت سے خنجراب بارڈر پر پورے سال تجارت جاری رکھنے کا مطالبہ بھی منظور کروالیا،بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت چین نے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر  عائد پابندیاں بھی ختم کردیں، بلاول بھٹو زرداری کے حق میں گلگت بلتستان اسمبلی نے خنجراب بارڈر پر تجارت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خنجراب بارڈر سے تجارت کے دوبارہ آغاز اور اس کے پورے سال جاری رہنے کے عمل سے ملک کی مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر پر تجارتی عمل کے پورے سال کیلئے آغاز اور عائد دیگر پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج