ٹرمپ کے وکیل جولیانی کے گھر ایف بی آئی کا چھاپہ

Apr 29, 2021 | 22:53:PM
ٹرمپ کے وکیل جولیانی کے گھر ایف بی آئی کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)نیویارک کے سابق مئیر روڈی جولیانی کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے، الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لیے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے جولیانی کے خلاف کارروائی یوکرائن سے متعلق معاملے پر کی۔روڈی جولیانی کو فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔روڈی جولیانی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل بھی رہے ہیں۔
حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ روڈی جولیانی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے طور پر لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔سابق صدر ٹرمپ کے پہلے مواخذے میں بھی جولیانی کی سرگرمیاں زیربحث رہی تھیں۔روڈی جولیانی کے 2 ساتھیوں پر انتخابی مہم کی رقم کے غلط استعمال پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ روڈی جولیانی امریکا میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے دوران نیویارک کے مئیر تھے اور ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن کانگریس بننے کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ناگن ڈا نس ۔۔تیسری شا دی کے الزامات کے بعد عا مر لیاقت کا نیا کھڑاک۔۔ویڈیو وائرل