کورونا: مزید 151 افراد جاں بحق، 5480 نئے کیسز رپورٹ

Apr 29, 2021 | 08:23:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5480  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 624، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 201، دارالحکومت اسلام آباد 675، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات