فلسطین کے حق میں ریلیاں، جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے

Sep 28, 2025 | 15:34:PM
فلسطین کے حق میں ریلیاں، جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔

برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔

 برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔

ادھر ہیمبرگ میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے، کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔

 وہیں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کتبے اٹھا کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔