لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فاران یامین، رمشاء اسماعیل)لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اورمطلع دن بھر صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہےگا،شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت ہے،کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ پارہ 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی:عظمیٰ بخاری کا قومی ٹیم کے نام پیغام