سائفر لیک سے متعلق عمران خان  کارد عمل، ریحام نے بھی اہم بات کردی

Sep 28, 2022 | 16:33:PM
سائفر لیک, عمران خان,رد عمل، ریحام ,پی ٹی آئی
کیپشن: ریحام خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تو ٹھیک ہیں، وہ کھلاڑی ہیں،کھیل کھیل میں سب کام کئے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے عمران خان کے سائفر لیک پر دیئے ردّ عمل پر کہا کہ پہلے کھیل کھیل میں ملک کی معیشت دھرنوں کے ذریعے تباہ کی، پھر کھیل کھیل میں اقتدار پر مسلط ہو کر معیشت کا بیڑا غرق کیا،انہوں نے کہا کہ آخر میں خط سے کھیل کر ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کی پوری کوشش کی۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ، شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا جوسائفر لیک کردیا، اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔