عمران خان کو پتا ہونا چاہئے ان کا کھیل ختم ہوگیا: مریم اورنگزیب

Sep 28, 2022 | 13:30:PM
عمران خان, اعظم خان, مسلم لیگ ن, 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان ،اعظم خان کی آڈیو لیک پر ن لیگ کا ردعمل  سامنے آگیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے 24 نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے اور ان کا کھیل ختم ہو گیا ہے ،عمران خان انتظار کریں آج شام انہیں تفصیلی بتاوں گی کی کس کا کھیل شروع ہوا ہے اور کس کا ختم ہوا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا تماشا ختم ہوگیا ،ابھی سیاسی گفتگو سامنے آئی ہے،مزید جو سامنے آئے گا ،اس وقت سے ڈرو ۔عمران خان کا انقلاب محور وہ ہے جو  خود امریکا کو کچھ کہنے سے ڈرتا ہے۔

انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہر معاملے پر یوٹرن لیتے ہیں ،جو عمران خان بیڑہ غرق کرکے گیا ہے اسحاق ڈار اسے ٹھیک کریں گے،معاشی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے،چور دروازے ڈھونڈ رہے ہیں،سائیؒفر دی اینڈ ہوگیا ہے،ابھی مزید آڈیوز آئیں گی۔