پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت،پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست

Oct 28, 2025 | 19:54:PM
پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت،پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست
کیپشن: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقہ نے 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ  سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سابق کپتان بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں وقفے کے بعد دوبارہ   سکواڈ کا حصہ بنائے گئے تھے  تاہم وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے،ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

 راولپنڈی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پنڈی میں نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے  سکور پر روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔

 ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط  سکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا اچھا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛ سابق کپتان محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، پی سی بی سے وضاحت طلب