وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پھر التواء کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پھر التواء کا شکارہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چودھری انوارالحق استعفیٰ دینے کے بجائے ڈٹ گئے ، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی تاحال وزارتِ عظمیٰ کیلئے حتمی نام پر متفق نہ ہو سکی۔
مسلم لیگ ن وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ووٹ دے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے جماعتی ٹکٹ پر منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے پر ریفرنس دائر کرنے پر غور شروع کردیا ۔
پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا،جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی منحرف ارکان کیلئے نئی مشکل کھڑی، پارٹی قیادت کا تہلکہ خیز فیصلہ