تحریک انصاف آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Oct 28, 2025 | 17:59:PM
تحریک انصاف آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے والے ممبران اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع  کےمطابق صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے لیگل ٹیم کو ریفرنس دائر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، سردار عبد القیوم نیازی کی قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد و دیگر سینئر قائدین کیساتھ مشاورت جاری ہے۔دستاویز کےمطابق الیکشن ایکٹ 2020کی دفعہ30کسے ذیلی شق تین اور چار کے تحت کوئی ممبر پارٹی تبدیل کرنے سے نااہل ہونے کا سامنا کر سکتا ہے۔ عبد القیوم نیازی کی جانب سے پہلے ہی ایک ریفرنس میں 4ممبران اسمبلی کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا ، اکمل سرگالہ ، رفیق نیئر ، علی شان سونی ، وغیر ہ کے خلاف ریفرنس اسمبلی کو بھجوایا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 12 ممبران اسمبلی کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور عدم اعتماد میں ووٹ دینے پر  ریفرنس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی،سہیل آفریدی

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے بجائے وزیر اعظم کے استعفی کی صورت میں پوزیشن مختلف ہوگی، اس سے قبل2021 کے ا نتخابات سے پہلے مسلم کانفرنس کے ممبر سردارمیر اکبر کو  اسی قانون کی رو سے نون لیگ شامل ہونے پر  ہائی کورٹ  نے نا اہل کر دیا تھا۔

ہیل آفریدی

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 سکواڈ سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے، محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار