ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی،سہیل آفریدی

Oct 28, 2025 | 17:06:PM
ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 )وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی،ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے داہگل ناکے پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آئین کی بالادستی قائم کریں،پاکستان میں انصاف نہیں ہو رہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہو گا عمران خان جیل سے باہر ہو گا،ججز نے تو خود خط لکھ رکھے ہیں کہ ان فیصلوں میں مداخلت کی جارہی ہے،ہم ججز سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہےاور جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتی ہے،ججز ان لوگوں کے نام بتائیں جو فیصلوں میں مداخلت کررہے ہیں،میری ملاقات کے نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے بانی کے پیغام نہیں مل رہے۔آپ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کے مطابق آپ کو بانی کے پیغامات مل رہے ہیں تو پھر کابینہ تشکیل دینے میں کیا رکاوٹ ہے ۔ جس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ سوال یہ کہ مجھے بانی سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا ،میں عوام کے مینڈیٹ سے یہاں پہنچا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ