ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Oct 28, 2023 | 22:04:PM
ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کی نئی سیلفی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے تین نئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں جس میں ان کی خوبصورتی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

پروفیشنل مصروفیات کے حوالے سے ماہرہ خان اپنی آخری فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان کے ساتھ نظر آئی تھیں جس نے پاکستان اور دنیا بھر میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے دنیا بھر کی پانچ سو اسکرینوں میں نمائش کرکے 13.8 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا اور پاکستانی سینما کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

ماہرہ خان اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں مصروف ہیں اور اس میں بھی ان کے مقابل فواد خان ہیں جبکہ وہ اپنی اگلی فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔