اسرائیلی کا فلسطینیوں کی نسل کشی،وائٹ فاسفورس کا استعمال

Oct 28, 2023 | 14:56:PM
 اسرائیلی دہشتگردی میں شدت، نہتے فلسطینوں کی نسل کشی کیلئے وائٹ فاسفورس کا استعمال شروع کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی دہشتگردی میں شدت، نہتے فلسطینوں کی نسل کشی کیلئے وائٹ فاسفورس کا استعمال شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن بمباری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اسرائیل نے فلسطینوں کیخلاف وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا۔ اسرائیل غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ٹینک فلسطینوں کے گھروں پر گولہ باری کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دندناتے ہوئے اپنے ٹینکوں کی فوٹیج جاری کردی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ شمال مشرقی غزہ کے قصبے بیت حنون اور وسطی پٹی میں بریج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی میں راکٹ حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، یو این سیکریٹری جنرل

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے بند کیے جانے کے بعد غزہ کا دنیا سے رابطہ   بدستور منقطع ہے۔