کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے پر فیصلہ محفوظ

Oct 28, 2023 | 12:44:PM
کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں، فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام ہے۔