سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

Oct 28, 2023 | 12:28:PM
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے،سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو کڑے امتحان کا سامنا،تمام ملزموں کو عمر قید کی سزا۔۔؟