شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

Oct 28, 2021 | 18:50:PM
سرکاری ٹی وی، نعمان نیاز، انکوائری مکمل، آف ایئر،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق قومی کرکٹرز شعیب اختر کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر اینکر نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا گیا ،تحقیقات مکمل ہونے تک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نعمان نیاز اور شعیب اختر تلخی معاملہ: پی ٹی وی انتظامیہ نے کس کو ذمہ دار قرار دیدیا؟؟؟؟جانیے

یادرہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر سٹار شعیب اختر شامل تھے،ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے،پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر سٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے اچھی خبرآگئی

  بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی