نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی

Oct 28, 2021 | 18:35:PM
ئیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے، قومی کرکٹرز روکتے رہے
کیپشن: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر کرکٹرز سٹیڈیم سے باہر آتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈکیخلاف کامیابی کے بعد قومی کرکٹرز پویلین جانے لگے تو پاکستانی تماشائیوں نے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگا دیئے لیکن اس پر قومی کرکٹرز بابراعظم اور شاداب خان نے تماشائیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا اہم میچ منگل کو کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔شکست کے بعد دونوں ٹیمیں اپنے اپنے پویلین میں جانے لگیں تو سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگا دیئے جس پربابراعظم اور شاداب خان تماشائیوں کو روکتے رہے اور ایسے نعرے لگانے سے منع کرتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈٹیم میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کرکے چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے اچھی خبرآگئی