سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے اچھی خبرآگئی

Oct 28, 2021 | 18:01:PM
پاکستان، مسلسل دوسرے روز، قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں کمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رحجان، فی تولہ قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا13 ڈالرسستا ہو کر 1802 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی افواہیں ۔۔۔کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
ادھرپاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئیں۔پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر تین ہزار 550 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا تین ہزار 3043 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ تین ہزار 438 روپے کا ہوگیا ہے۔جبکہ ایک تولہ چاندی20 روپے کمی سے 1460روپے پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار 800 روپے کی کمی آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور۔۔