بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نےمحکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے گئے خط میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں علیمہ خان نے کہا کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ان سے اہلخانہ اور وکلاء کی فوری ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،ان کی حالت اور حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی وفد نے بانی سے ملاقات کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے مدد مانگ لی
خط میں علیمہ خان نےمزید کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت سے متعلق فوری جواب دے،ان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔