مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ، گھی،کوکنگ آئل، دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں

Nov 28, 2025 | 15:09:PM
 مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ، گھی،کوکنگ آئل، دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ،سالانہ بنیاد پرمہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتے14 اشیائےضروریہ مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ٹماٹر 28 فیصد،پیاز 10فیصد، آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے، نمک، دال چنا، لہسن، انڈے، آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کےمطابق دال مونگ،گھی،کوکنگ آئل،خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چینی،گڑ،بیف، بجلی، ایل پی جی،سگریٹ،لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپےکلو میں فروخت ہورہی ہے،چھوٹے طبقے کیلئے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملہ عالمی سطح پر دہشتگردی دوبارہ ابھرنے کی علامت ہے:دفتر خارجہ